Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت وفاقی حکومت والی روش اختیار کر کے جمہوریت مخالف ہونے کا ثبوت نہ دے، سراج الحق

Now Reading:

سندھ حکومت وفاقی حکومت والی روش اختیار کر کے جمہوریت مخالف ہونے کا ثبوت نہ دے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت والی روش اختیار کر کے جمہوریت کے مخالف ہونے کا ثبوت نہ دے۔

سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حقوق کراچی کے لیے دھرنا کی حمایت کرتے ہیں، پی پی مذاکرات کا راستہ اپنائے، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری سندھ حکومت کو کہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محض اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے کراچی کے عوام کو ناراض نہ کرے، سندھ حکومت وفاقی حکومت والی روش اختیار کر کے جمہوریت کے مخالف ہونے کا ثبوت نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبائی بلدیاتی ایکٹ واپس لے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات سنے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے تحفے دیئے، پی ٹی آئی کی حکومت تین سالوں میں مکمل طور پر فلاپ ہو گئی ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے کارکنان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی کی صورت حال مرکزی رہنماؤں کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا، سراج الحق 7 جنوری کو کراچی کا دورہ اور حقوق کراچی دھرنا سے شرکا خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر