Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال یاسین پر حملہ: نام اور تصویر میڈیا میں چلنے پر ملزم خود ہی پولیس کے سامنے پیش

Now Reading:

بلال یاسین پر حملہ: نام اور تصویر میڈیا میں چلنے پر ملزم خود ہی پولیس کے سامنے پیش
bilal yaseen

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کا معاملہ ایک نیا موڑ اختیار کر گیا ہے۔

میڈیا میں نام اور تصویر چلنے پر ساجد نامی شخص پولیس کے سامنے خود ہی پیش ہوگیا۔

ساجد کا دعویٰ ہے کہ اس کا ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساجد نامی شخص لاہور کی سی آئی اے کوتوالی میں پیش ہوا۔

Advertisement

ساجد کا کہنا تھا کہ میرا نایاب سکوں کا کاروبار ہے اور ایم پی اےبلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اسلحہ ڈیلر سے پستول خریدنے والے شخص کا بول نیوز نے پتا  لگایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساجد عرف گرما نے اسلحہ بیچنے والے سے پستول خریدا تھا۔ مبینہ سہولت کار وقوعہ کے بعد سے انڈر گراؤنڈ ہو چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن عرف ملو بھی واقعے میں ملوث ہے۔ ساجد گرما نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی تھیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایم پی اے بلال یاسین کو چند روز قبل لاہور میں موہنی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر