Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں’

Now Reading:

‘وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں’

وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں واقع انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

پریزیڈنٹ آئی آر ایس، ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

پریزیڈنٹ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ کو انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز سے وابستہ محققین سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔ ہم، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ نے کہاکہ آج بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال ہماری خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، تیزی بدلتے ہوئے، عالمی منظر نامے میں ہمیں، درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تھنک ٹینکس اور محققین کا کردار، خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ اس تحقیقی ادارے کو مزید فعال بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پریذیڈنٹ انسٹیٹوٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے دورے کے اختتام پر “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر