Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کسی کے اشارے نہیں بلکہ آئین پر چلنا چاہئے، مصطفی کمال

Now Reading:

ملک کسی کے اشارے نہیں بلکہ آئین پر چلنا چاہئے، مصطفی کمال
مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کسی کے اشارے نہیں بلکہ آئین پر چلنا چاہئے۔

مصطفی کمال نے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا سیاست میں بڑا مقام ہے، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو کے پی کے میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کسی کے اشارے اور ایمان پر نہیں آئین پر چلنا چاہئے، وزرائے اعلیٰ اٹھارہویں ترمیم میں وفاق سے لئے اختیارات بلدیات کو منتقل نہیں کر رہے، نوجوان مایوس ہو رہے ہیں کراچی میں نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کا بہت بڑا رتبہ ہے ان کی سیاسی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں، جمہوری پارٹیوں کے وزراء اعلیٰ وفاق سے وسائل لے کر نیچے نہیں دے رہے، ملک میں اس وجہ سے محرومی پیدا ہو رہی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ماہ میں پانچ پانچ نوجوان خودکشی کر رہے ہیں، ہمارے موقف میں بڑی ہم آہنگی ہے، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے، مولانا صاحب کا بہت بڑا رتبہ ہے ان کی سیاسی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہوگئی ہے، سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھے کر کے اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ اسے نااہل طریقے سے لایا گیا، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے، آج ثابت ہوگیا اس کے پیچھے بین الاقوامی لابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال جس موضوع پر بات کرنے آئے وہ اہمیت کا حامل ہے، بلدیاتی اداروں کو اس طرح کے اختیار دینا کہ انہیں برطرف کیا جا سکے درست نہیں، جو بھی قانون سازی ہو آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جو بھی قانون سازی ہو آئین کے مطابق ہونی چاہیے، جے یو آئی اور پی ایس پی اس حوالے سے رابطے میں رہیں گی، دونوں جماعتوں میں اس حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر