Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری بھارتی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

کشمیری بھارتی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جرات کے ساتھ سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، میں خود ایل او سی کا رہائشی ہوں، مجھے بھارتی جارحیت کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری جرات مند ہیں، بھارتی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کشمیری کی آزادی کا سوج کب طلوع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو احساس کرنا ہوگا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے، مسلم امہ اکھٹی ہوتی تو اب تک مسئلہ کشمیر حل ہوجاتا، او آئی سی نمائندوں کو کہا کہ انھوں نے حق ادا نہیں کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان کمزور ہیں ہماری آواز نہیں سنی جارہی، ہم مسلمان مضبوط ہونگے تو دنیا بھی ہماری آواز سنے گی، فلسطین اور کشمیر کو آزادی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر