Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان اور سپریم کورٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

Now Reading:

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان اور سپریم کورٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
جسٹس عائشہ ملک

جسٹس عائشہ ملک

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جونئیر جج کہ تعیناتی کے معاملے پر کل بروز چھ جنوری ہڑتال کی جائے گی۔

پاکستان بار کونسل کی جانبس ے جاری اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ ملک بھر کی تمام وکلاء تنظیمیں عدالتی ہڑتال اور احتجاج کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان نے کہا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے؟

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک کے بجائے 3 خواتین ججز سپریم کورٹ لائیں مگر سینیارٹی کے مطابق لائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں بھی لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے برابر ہوگیا تھا۔

اُس وقت بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر وکلا کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

یہ بھی خیال رہے کہ جسٹس عائشہ ملک سینیارٹی کے اعتبار سے اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے سینیئر تین جج موجود ہیں۔

چوتھے نمبر پر بھی جسٹس عائشہ ملک اکیلی نہیں، ان کے علاوہ 24 ایسے جج ہیں جو ہائی کورٹ کے جج کا پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور قابلیت اور سینیارٹی کے لحاظ سے عائشہ ملک کے برابر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر