
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد کے سیکٹر جی6 میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا ، دورے کا مقصد احساس راشن سبسڈی کی ترسیل کیلیئے سسٹم انٹگریشن کی کارکردگی کو ٹیسٹ کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نے یوٹیلٹی اسٹور پراحساس راشن کے چند اہل صارفین سے بھی ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز، نیشنل بینک اوراحساس کے مابین سسٹم کی انٹگریشن مکمل ہو چکی ہے، اس کامیابی پر میں یوٹلٹی اسٹورز، نیشنل بینک اور احساس کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے مزید کہا کہ احساس راشن کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن ملک میں جاری ہے، جلد ہی راشن سبسڈی کی ترسیل نیشنل بینک سے منظورشدہ کریانہ اسٹورز اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے جاری کر دی جائے گی۔
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز، ایڈیشنل سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویژن اور نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
وااضح رہے کہ اس سے قبل تخفیف غربت اور نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی تھی ورکشاپ کا انعقاد آغاخان رورل سپورٹ پروگرام، حکومت گلگت بلتستان اور یورپی یونین کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ احساس کی چھتری تلے گلگت بلتستان کیلئے بہت سےسماجی تحفظ کے پروگرام جاری ہیں جبکہ احساس کفالت اور احساس تعلیمی وظائف گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں جاری ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ احساس راشن کیلئے بھی گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں گھرانوں، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام جاری ہے جبکہ صوبے میں چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے فروغ کیلئے احساس بلاسود قرض پروگرام بھی چل رہا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت دیامر، استور، کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں، احساس نشوونما اور ون ونڈو احساس مراکز کو گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News