وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ کو صرف موقع درکار ہے۔
شفقت محمود نے آرٹ گیلری تقریب رونمائی کی سیر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے، بہت دلچسب اور اچھا پروگرام ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ کا کام دیکھ کر حیرانی نہیں کیونکہ ملک میں بے شمار ٹیلنٹ ہے، ہمارے ٹیلنٹ کو صرف موقع درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے لوگوں کے لیے یہ مواقع فراہم کریں جہاں لوگ آکر اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال بہت مشکل تھے کیونکہ کورونا کی وجہ سے تمام سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی تھیں۔ اب حالات کچھ بہتر ہو گئے ہیں لیکن آپ ماسک پہننا ابھی بھی نہ چھوڑیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں اسکول سے جو ٹیلنٹ نکلا اس کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب اپ یہاں آکر ملکی فنکاروں کا کام دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
