سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈی آئی خان اورکوٹ کلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں سپاہی فرید اللہ اورسپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
