
ڈی جی سپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کیلئے ٹیموں کے کیمپ شروع ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اقبال محمد علی خان نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز ماہ جولائی میں منعقد ہو رہی ہیں اس کیلئے ابھی تک تربیتی کیمپ کیوں نہیں لگائے گئے؟ڈی جی پی ایس بی کرنل(ر) آصف زمان نے بتایا کہ ہمارا فوکس ان گیمز پر ہے جہاں سے میڈلز آنے کی توقع ہے،اتھلیٹکس کا کیپم لاہور میں جبکہ والی بال اور مارشل آرٹس کے کیمپس اسلام آباد میں شروع ہو چکے ہیں،سکواش کے کھیل میں نوجوان کھلاڑی حمزہ خان اور نور زمان نیبرٹش جونیئر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باہر کی بجائے پاکستانی کوچز کی خدمات حاصل کرنی چاہیئں،روشن خان اسکواش کمپلکس ،حمیدی ہال اور رودہم ہال کی بہتری کا کام جاری ہے،جناح اسٹیڈیم میں اگلے چھ ماہ کے دوران سنتھیٹک ٹریک نصب کردینگے۔
چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ تین سال سے نارووال اسپورٹس کمپلکس کا مسئلہ حل نہیں ہورہا نیز چھوٹے شہروں میں بھی ا سٹیڈیمز بنائے جائیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب کے صوبائی وزیر کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے میٹنگ ہوئی ہے جلد یہ معاملہ حل ہوجائیگا۔
سندھ سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ذوالفقار علی بہن نے کہا کہ میں کروڑوں روپے مالیت کی زمینےا سٹیڈیمز کیلئے مفت دینے کو تیار ہوں حکومت وہاں پہ اسٹیڈیم بنائے۔
چیئر مین کمیٹی نے سیکرٹری اتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفراورپاکستان ہاکی فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری محمد اخلاق کی بریفنگ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان فیڈریشنز کے سربراہ آکر بریفنگ دیں ،ہم آپ کی بریفنگ قبول نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News