 
                                                      جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کے پاکستان کی ترقی کے مشن پر آج بھی پیپلز پارٹی گامزن ہے۔
شون سرکل کلفٹن پر پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا۔
مرتضیٰ وہاب کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کے لیے بے شمار کارنامے انجام دیے۔ آئین پاکستان، نیوکلیئر پروگرام، اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا شہید بھٹو کے مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کا قیام، پاکستان کے مزدور اور غریب کو آواز بھٹو شہید نے دی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار خان، وقاص شوکت، نوید بھٹی اور سردار عزیز نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 