Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی راستہ روکتی نہیں راستہ بناتی ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

پیپلز پارٹی راستہ روکتی نہیں راستہ بناتی ہے، پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی راستہ روکتی نہیں راستہ بناتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، اپنی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہں نے کہا کہ ریڑھی والے اور کارخانہ دار کا ووٹ ایک ہے۔ صرف پیپلز پارٹی ہی کارکنوں کو عزت دیتی ہے جبکہ بھٹونے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی محبتیں اور عزت بانٹتی ہے، پیپلز پارٹی راستہ روکتی نہیں راستہ بناتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اقلیتوں،خواتین اور محنت کشوں کو پیپلز پارٹی خصوصی عزت دیتی ہے، چیئرمین 6جنوری کو بلاول ہاؤس میں نیت کارکنوں کو ظہرانہ دینگے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نئے شامل ہونیوالوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، اللہ تعالی نے آپ سے جو فیصلہ کروایا،یہ ترقی کا فیصلہ بنے گا اور آپ دیکھیں گے لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں آئینگے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری نے عوام کو مار کے رکھ دیا ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے یہاں پروٹوکول والا چکر نہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک گھرانہ ہے آپ کی خوشی ہماری خوشی اور دکھ ہمارا دکھ ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں تنظیم سازی کرنے جا رہے ہیں ، پارٹی تنظیموں میں شامل ہوں.خوش آمدید کہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر