شہرقائد میں بوندا باندی و ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گرومندر،صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں بارش ہو رہی ہے۔
کراچی میں آج ایک بار پھر تیز بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں 1 روز قبل ہونے والی بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ترین ہو چکا ہے۔
بلوچستان میں شدید بارشیں اورسیلابی صورتحال
بلوچستان کے شہرگوادرمیں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی۔
گوادرمیں سیلابی صورتحال برقرار ہے ، شہر کے اکثر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ روڈ اور راستے ابھی تک تالاب بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی اور وسطی علاقوں میں کئی مکانات ابھی تک زیر آب ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے امدادی کام جاری
پاکستان آرمی پاکستان کوسٹ گارڈز نیوی انتظامیہ بلدیہ جی ڈی اے کی جانب سے شہر سے ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔
پاک فوج کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکر گوادر پہنچ گیا۔
بارش متاثرین کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے امداد نہ پہنچ سکی، بارش متاثرین اپنے رشتہ داروں دوستوں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر پر کالے بادل آج دوبارہ چھا گئے ہیں جبکہ آج بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
