Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں، شہباز گل

Now Reading:

عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں، شہباز گل
شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود نہیں، انہوں نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا، فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔

Advertisement

وزیراعظم جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں بلکہ استعفٰی چاہیے۔ آج آپ نے غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹویٹ نہیں۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ ٹویٹ اب صرف استعفیٰ دینے کا کیا کریں۔ اب عوام کو کوئی نیا جھوٹ فریب اورمکاری نہیں چاہیے جو سڑکیں اور موٹر ویز نواز شریف نے بنائی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے نہیں بنائیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جھوٹی ٹوئٹس کرکے نہ سڑکیں بنتی ہیں اور نہ ہی فارن فنڈنگ کا ڈاکا چھپتا ہے۔ ‎قوم کو بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی تلاشی میں آپ چورثابت ہوئے ہیں۔

تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎قوم کو بتائیں کہ آپ نے کن غیرملکی کمپنیوں اورافراد سے کتنے ڈالرکھائے۔ ‎2.2 ارب روپے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں، استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر