Advertisement
Advertisement
Advertisement

اساتذہ کی بھرتیاں،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی مہلت

Now Reading:

اساتذہ کی بھرتیاں،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی مہلت

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق تسلی بخش رپورٹ پیش کرنے کی دوبارہ مہلت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ نےاسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کیلئےاساتذہ بھرتیوں سے متعلق رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو حکم دیا کہ قرآن پڑھانے والے اساتذہ کے تقرراور تربیت سے متعلق بھی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی وساطت سے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نےعدالت کو بتایا کہ حافظ قرآن اساتذہ نے قرآن پاک پڑھانے کیلئے ازخود رضا مندی ظاہرکی ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ قرآن کی تعلیم کیلئے علیحدہ سے اساتذہ کیوں بھرتی نہیں کررہے؟

عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں طریقہ کار بتائیں کہ پہلی جماعت اوراگلی کلاسسز کے طلباء کو کون اور کیسے قرآن کی تعلیم دی جائے گی؟ جس پر سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم کیلئے 80 ہزاراساتذہ کی ضرورت ہو گی۔ قرآن مجید کی تعلیم اساتذہ کی بھرتی اور تربیت کا طریقہ کارطےکرلیا ہے۔

Advertisement

سیکریٹری ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے اخبارمیں اشتہاربھی جاری کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے فنڈز کی کمی کے سبب آدھے اساتذہ کی بھرتی کا کہا ہے۔

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بھرتیوں کےمعاملے پر جو رکاوٹ ڈال رہا ہے، عدالت کو اس کا بتائیں۔ کیا وزیراعلی فنڈز کی سمری منظورنہیں کر رہے؟

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مزید جامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دے جس پر لاہورہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی استدعا منظورکرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر