
کورنگی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گنگ وار کے 3 کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے نکلے تھے اطلاع ملی کے کچھ مشکوک افراد ریو گاڑی میں دہشگردی کے منصوبے سے نکلے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران ریو گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ابراہیم علی، محمد عمران اور بلال علی عرف بلو شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News