Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائیڈروجن سے چلنے والا کار کاپٹر جلد حقیقت کا روپ دھار لے گا

Now Reading:

ہائیڈروجن سے چلنے والا کار کاپٹر جلد حقیقت کا روپ دھار لے گا

یہ تصویر جو بظاہر تو کسی ویڈیو گیم کی ایک جھلک لگ رہی ہے لیکن ایسی اڑنے والی گاڑی بہت جلد حقیقت کا روپ دھارنے والی ہے۔

فرانسیسی کمپنی ماکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سال ہائیڈروجن سے چلنے والا 6 لاکھ 65 ہزار مالیت کا ماحول دوست ’کار کاپٹر‘ کی ریس ٹریک پر آزمائش کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس کار کاپٹر کی رفتار کی حد 155 میل فی گھنٹہ تک ہوگی۔

لیکن پیٹرول پر چلنے والی ایف ون گاڑیوں کے بر عکس، یہ کار کاپٹر کسی قسم کا کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرتا اور اس کو مکمل طور ہر دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کو امید ہے کہ کار کاپٹر ریسنگ مستقبل میں شاید ایف ون ریسنگ کی جگہ لے لے۔

Advertisement

ماکا ایس 11 کار کاپٹر کی رُونمائی لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2022 کی ابتدائی شب میں ہوئی۔

اس کار کاپٹر میں تین کم آواز والے پنکھے لگے ہیں، اس کا چیسز دھات کا بنا ہوا ہے اور کاربن، لینن اور لکڑی کا ایک فریم ہے۔

یہ سواری 1995 میں ریلیز ہونے والے پلے اسٹیشن کے گیم ’وائپ آؤٹ‘ کی اڑتی گاڑیوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ گیم میں سال 2052 کا منظر دِکھایا گیا تھا۔

ماکا کا کہنا ہے کہ یہ کار کاپٹر جون 2023 تک مارکیٹوں میں آ جائے گا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر تھیئری ڈی بوئیزویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی کمپنیاں ہے جو ایک جیسی چیزوں پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں زیادہ تر کمپنیاں گاڑیوں کے ایندھن کے لیے بجلی یا روایتی فوسل فیول پر انحصار کر رہے ہیں، ماکا نے صاف جلنے والے ہائیڈروجن پر مبنی فیول سیلز تنصیب کیے ہیں، جو پرواز کا دورانیہ طویل کرتے ہیں اور گرین انرجی کو مستحکم رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر