
پاکستان
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میری لیے 2021 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک غیر معمولی سال تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 405 رنز بنانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پی سی بی ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے، ہمیشہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 150 سے زائد رنز کی اننگز ان کی پسندیدہ اننگز تھی جب کہ کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حسن علی
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا باعثِ فخر ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 کا یادگار لمحہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ محمد رضوان کی اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
محمد رضوان
ادھر ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سال گزارنے والے ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ کیلنڈر ایئر 2021 ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک غیر معمولی سال تھا، مطمئن ہوں کہ 2021 میں اپنی کارکردگی سے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ سال کے آغاز میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سنچری سے بہت اعتماد ملا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے محمد رضوان نامزد
واضح رہے محمد رضوان کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے بھی نامزد کر رکھا ہے جب کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News