Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملازمت سے فارغ پولیس کانسٹیبلز کے کیس میں آئی جی سندھ و دیگرریکارڈ سمیت طلب

Now Reading:

ملازمت سے فارغ پولیس کانسٹیبلز کے کیس میں آئی جی سندھ و دیگرریکارڈ سمیت طلب
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

عدالت نے ملازمت سے فارغ پولیس کانسٹیبلز کے کیس میں آئی جی سندھ و دیگرکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں 2012 میں بھرتی ہو کر ملازمت سے فارغ ہونے والے 25 پولیس کانسٹیبلز کی سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایس ایس پی نوابشاہ امیر سعود مگسی رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جسے نامکمل قرار دیتے ہوئے عدالت نے رپورٹ ایس ایس پی نوابشاہ واپس کردی۔

عدالت نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی نواب شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

وکیل منصورالحق سولنگی نے کہا کہ درخواست گزاروں کو نواب شاہ میں 2012 کے درمیان بھرتی کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

Advertisement

وکیل نےعدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے اپنے محکمے سے رجوع کیا جہاں انہیں 2019 میں ملازمت پربحال کردیا گیا۔ سابق آئی جی سندھ کلیم امام نے درخواست گزاروں کو 8 ماہ بعد دوبارہ برطرف کردیا تھا۔

منصورالحق نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ سابق آئی جی کلیم امام نے یہ کہہ کر برطرف کردیا کہ درخواست گزاروں نے این ٹی ایس پاس نہیں کیا ہے۔ پولیس کانسٹیبلز نے آئی جی سندھ کے حکم کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ سروس ٹربیونل نے بھی درخواست گزاروں کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر