لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جبکہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک قذافی اسٹیڈیم کے باہر نصب کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے شروع ہونے میں 20 روز باقی ہیں جبکہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک قذافی اسٹیڈیم کے باہر نصب کردی گئی ہے اور سپرلیگ کے تمام 6 کپتانوں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے لیے کورونا ایس او پیز تیار
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا جس کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل ٹرافی کی قد آدم نقل سجادی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 7 کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کے لئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والا کھلاڑی 10 دن آئسولیشن میں رہے گا۔
کورونا میں مبتلا ہونے والے کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائے گا جبکہ کراچی اورلاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں صرف دو ٹیمیں ہی سفرکریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
