وزیراعظم عمران خان ملکی معاشی صورتحال پر خوش

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں ملکی معاشی صورتحال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر ملک سے باہر جانے کی بجائے پاکستان آرہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو تاریخی خسارے ورثے میں ملے، ساڑھے 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا جبکہ ڈالر ملک سے باہر جا رہا تھا جس کے سبب روپیہ گرا تو مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کو مستحکم رکھنے کیلئے ڈالرز کا ریزرو تک ختم ہو چکا تھا، اگر قرضوں پر سود ادا نہ کرنے ہوتے تو آج پرائمری سرپلس میں کھڑے ہوتے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ یہ اشاریے اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہوگیا ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہائی پاورڈ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میںسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی تھی۔
اجلاس کے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 22 میں 22 افسران کو ترقی ملنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11، پولیس سروس کے 5 افسران، فارن سروس کے 3 ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 2 افسران کو ترقی ملے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفارمیشن گروپ کے ایک افسر کو ترقی ملنے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد مختلف سروسز گروپ کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی،اسٹیلیشمنٹ ڈویژن ترقیوں کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کرے گا۔
علاوہ ازیں اس سے قبل وفاقی کا بینہ میں ردوبدل کے بعد خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا قلمدان دیا گیا تھ۔ا
نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلم دان سونپ دیا گیا جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو سفیران کا وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News