Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے وزرا کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ارکان اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں، سابق دور میں ملک کوقرضوں کے چنگل میں جکڑنے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہش مند ہےاورکرتارپور کوریڈوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ایک پل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں نہ کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی اور ہم سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں کیونکہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں محمد عامر نواز خان، راجہ صغیر احمد،امجد محمود چودھری، محمد لطاسب ستی،چودھری ساجد محمود، جاوید کوثر، رکن پنجاب پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورسیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر