Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال یاسین پر فائرنگ کیس؛ پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام

Now Reading:

بلال یاسین پر فائرنگ کیس؛ پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کو پولیس پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔

(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر  فائرنگ کرنے والے ملزمان کوپولیس پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

بلال یاسین کیس کی تفتیش مکمل طور پر سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے۔

Advertisement

ابھی تک کی تحقیقات میں 6 سے 7 افراد کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں انڈرورلڈ کے دبئی میں بیٹھے افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈرورلڈ لاہور میں بیٹھے مختلف شوٹرز کے ساتھ مختلف ایپس کے ذریعے رابطہ کر کہ اسائنمنٹ دے رہے ہیں۔

یاد رہے 4 جنوری کو میڈیا میں نام اور تصویر چلنے پر ساجد نامی شخص پولیس کے سامنے خود ہی پیش ہوگیا تھا۔

ساجد کا دعویٰ ہے کہ اس کا ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق ساجد نامی شخص لاہور کی سی آئی اے کوتوالی میں پیش ہوا۔

ساجد کا کہنا تھا کہ میرا نایاب سکوں کا کاروبار ہے اور ایم پی اےبلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اسلحہ ڈیلر سے پستول خریدنے والے شخص کا بول نیوز نے پتا  لگایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساجد عرف گرما نے اسلحہ بیچنے والے سے پستول خریدا تھا۔ مبینہ سہولت کار وقوعہ کے بعد سے انڈر گراؤنڈ ہو چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن عرف ملو بھی واقعے میں ملوث ہے۔ ساجد گرما نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی تھیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایم پی اے بلال یاسین کو لاہور میں موہنی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر