Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کراچی کے لئے مزید بھیک نہیں مانگیں گے، اسد عمر

Now Reading:

ہم کراچی کے لئے مزید بھیک نہیں مانگیں گے، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے لئے مزید بھیک نہیں مانگیں گے۔

اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا مدد کرنے کا بہترین طریقہ کار ہے، پاکستان ان ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار بھی ایسے ہی شہروں میں ہوتا ہے، وفاقی حکومت نے ایک سے زائد ایسے پروگرام شروع کیئے، احساس پروگرام میں بھی لوگوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار نے بہت محنت کی ہے ان سے کہوں گا کہ مزید محنت کرنی ہے، کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، ہم جیسے بابوں کو بھی کبھی کبھی مدد کی ضرورت پڑ جاتی ہے، کوویڈ کے دوران صرف سندھ میں چھیاسٹھ ارب روپے مستحق افراد میں بانٹے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش جاری ہے عمران خان ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، سندھ میں مقامی حکومت کو مفلوج کر کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لیئے ہیں، وفاق کا حاصل کردہ ریونیو دفاع اور وفاقی اداروں میں خرچ ہو جاتا ہے۔

Advertisement

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ باقی پیسہ صوبوں کے پاس واپس آجاتا ہے، اس پیسے کا کچھ حصہ اگر کراچی پر خرچ ہو جاتا تو صورتحال کافی بہتر ہو جاتی، 10 جنوری کو گرین لائن کا منصوبہ مکمل طور پر شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ پوچھ رہے کہ وفاق میرے صوبے میں کیوں کر رہے ہیں؟ نظام نہیں ہے اس لئے ہمیں کام کرنا پڑ رہا ہے، ہمیں بااختیار کراچی چاہیئے، ہمیں بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت چاہیئے، ہم کراچی کے لئے مزید بھیک نہیں مانگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر