
صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے عابد محمود کھگہ کو جنوبی پنجاب میں بالخصوص کپاس کی بحالی کا ٹاسک دیتے ہوئے زرعی ٹاسک فورس کا چئیرمین مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب چئیرمین زرعی ٹاسک فورس کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں جعلی زرعی مداخل کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں گے۔
یاد رہے، جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔
حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرلینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ زراعت ٹھوس شواہد کی بنا پر ملزمان کے خلاف ہر سطح پر اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور جعلی زرعی ادویات کے دھندے میں ملّوث افراد کوقانون کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
عابد محمود کھگہ کی تقرری سے جنوبی پنجاب میں جعلی زرعی مداخل کی بیخ کنی میں مدد ملے گی اور کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
عابد محمود کھگہ کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News