اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ثناء خان نے حال ہی میں اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرنے کی درخواست کی۔
ثناء خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے رب کا شُکر ادا نہیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہت ناشکرے ہیں جب لوگ ہمیں چیزیں دیتے ہیں تو ہم ان کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن جب اللّہ تعالیٰ ہمیں اتنا دیتا ہے تو ہم اس کا اتنا شکریہ ادا نہیں کرتے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں آبدیدہ ہوتے ہوئے ثناء خان نے کہا کہ آج روضۂ مبارک میں میری آخری مغرب کی نماز ہے، میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں کس قدر دیتا ہے لیکن ہم کبھی بھی اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
اس سے قبل غلاف کعبہ کی تیاری میں ثناء خان بھی حصہ دار بنی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمرے پر روانگی اور حرم میں موجودگی کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
اس دوران انہوں نے اپنی تمام عبادت کو اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ مکمل کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اسکے علاوہ ثناء خان کو اللہ نے وہ شرف بخشا جو ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو میں ثناء خان غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ دار شمار ہوئیں تھیں اور یہ بہت خوش نصیبی کی بات تھی۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ نے میرے نصیب میں یہ سب لکھا تھا۔
گزشتہ سال اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گئی تھیں۔
ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔
ثناء خان نے لکھا تھا کہ یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے ،کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔
واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔
بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
