Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

چاغی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سب سے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سالار خان سنجرانی لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں افسوس ناک حادثے کا شکار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سالار خان کار میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ سالار سنجرانی کو اوتھل ہسپتال میں طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سالار خان سنجرانی کراچی جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔

Advertisement

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کی حادثے میں وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا، صادق سنجرانی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

رہنما پیپلز پارٹی ایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹو، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلزپارٹی شازیہ عطا مری سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر