Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘دوسرے سیاروں پر رہائش کرنے والے انسان اندھے ہوجائیں گے’

Now Reading:

‘دوسرے سیاروں پر رہائش کرنے والے انسان اندھے ہوجائیں گے’

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں زیادہ وقت گزارنا انسانی آنکھوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ خلا نوردوں کی جانب سے خلائی سفر کے بعد نظر دھندلانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر انسان حقیقی زندگی میں دوسرے سیاروں پر رہائش اختیار کرنے کے قابل ہوئے تو ممکنہ طور پر چمگادڑوں کی طرح اندھے ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خلا نوردوں کو خلائی مہم کے بعد زمین پر واپس آکر نظر کے چشموں کی ضرورت محسوس ہوئی۔

جس کے بعد ماہرین نے آنکھوں کی روشنی پر دماغ اور کشش ثقل کے اثرات پر تحقیقات کی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ مستقبل میں انسانی خلائی بستی کو مستقل دھندلے پن کے ساتھ رہنا پڑ سکتا ہے۔

 سائنس دانوں نے اسپیس فلائٹ ایسوسی ایٹڈ نیورو اوکیولر سنڈروم (SANS)  کا تجزیہ کیا اور خلائی سفر سے پہلے اور بعد میں دماغی اسکینز کا موازنہ کیا۔

Advertisement

ان کا دعویٰ ہے کہ خلاباز خلا میں جتنی دیر تک رہتے ہیں، زمین پر واپس آنے پر انہیں مبہم بصارت اور بینائی کے مسائل کے بارے میں اتنی ہی زیادہ شکایت وہتی ہے۔

امریکا کی میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے مارک روزن برگ کہتے ہیں کہ، “یہ تجزیہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے کہ خلا باز جب خلا میں جاتے ہیں تو حقیقت میں چشموں کے اضافی جوڑے رکھتے ہیں۔”

“وہ جانتے ہیں کہ وہاں ان کی نظر خراب ہونے والی ہے۔”

قبل ازیں ناسا کے ایک سابق سربراہ نے کہا تھا کہ سرخ سیارے (مریخ) کے گرد میگینیٹک فیلڈ بنا کر مریخ کو انسانوں کے لیے قابل رہائش بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جم گرین کے مطابق، نظام شمسی کے تمام سیاروں میں سے مریخ سب سے زیادہ قابل رہائش امیدوار ہے۔

مریخ پر جا کر انسانوں کو ‘ملٹی پلینیٹری’ نوع بنانا SpaceX کے سی ای او ایلون مسک کا ایک طویل عرصہ سے ایک اہم مقصد رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر