Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

Now Reading:

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے
موسم

موسم

آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اسلام آباد سمیت  صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

 خطۂ پوٹھوہار،  خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات،  منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اورجھنگ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات،کوہستان،  بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، شانگلہ میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں  شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

 صوبہ بلوچستان کی بات کی جائے تو صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان  میں شدید سرد  رہنے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10، گوپس منفی 06،ہنزہ،بگروٹ منفی 04، کالام، اسکردو منفی03، مالم جبہ  ،دروش،استور،راولاکوٹ،قلات منفی02،  دیر،میرکھانی،چراٹ اورمری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر