
ڈیمینشیا ایک ایسی مضر بیماری ہے جو اچھے خاصے انسان کے ذہن کو کورے کاغذ میں بدل دیتی ہے۔ اس بیماری میں انسان سوچنے، سمجھنے اور چیزوں کو یاد رکھنے کے قابل نہیں رہتا
الزائمر ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے۔ دو دن قبل ہی واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیمینشیا انسانوں کے لیے ایٹم بم بنتا جا رہا ہے اور اگر ہم نے صحت مند غذاؤں اور ورزش کو زندگی کا حصہ نہیں بنایا تو آئندہ 30 سالوں میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعدا 153 ملین سے بھی تجاوز کرجائے گی۔
دنیا بھر میں طب اور ٹیکنالوجی کے ماہرین عمر رسیدگی اور اس پیدا ہونے والے ڈیمینشیا جیسے امراض کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کی کمپنی لوکسڈ لیپ نے ڈیمینشیا کی تشخیص کرنے والے ورچوئل ریئلٹی گلاسز ایجاد کیے ہیں جن کی آزمائش جنوبی کوریا کے یونیورسٹی اینسین اسپتال میں جاری ہے۔
یہ گلاسز کس طرح کام کرتے ہیں؟
ورچوئل ریئلٹی سے لیس اس چشمے میں دماغ کو اسکین کرنے والے سیسنرز لگائے گئے ہیں۔ جو ڈیمینشیا کی تشخیص کے لیے دماغ کی اسکیننگ کرتے ہیں۔
اسکیننگ کے دوران صارفین کو ویڈیو گیمز کھلاتے ہوئے ان کی یاد کرنے کی صلاحیت، امکانی تصورات اور ارتکاز توجہ کی جانچ کی جاتی ہے۔
اگر مریض کے دماغ کے مخصوص حصوں کی سرگرمیاں ایوریج سے کم ہوں تو اسے ادراکی صلاحیتوں میں کمی تصور کیا جاتا ہے اور گلاسز کے ساتھ پیئر ہونے والی اسمارٹ فون ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے والے نتائج کومزید جانچ کے لیے طبی ماہرین کو بھیجا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News