Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں مسلم خواتین کی بذریعہ ایپ جعلی نیلامی؛ ماسٹر مائنڈ گرفتار

Now Reading:

بھارت میں مسلم خواتین کی بذریعہ ایپ جعلی نیلامی؛ ماسٹر مائنڈ گرفتار

بھارتی پولیس نے مسلم خواتین کی نیلامی کی ایپ میں تصویریں اپ لوڈ کرنے کے کیس کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے مسلم خواتین کی ایک ایپ کے ذریعے جعلی نیلامی کے معاملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

25 سال اومکریشور ٹھاکر کو اندور شہر سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس کا لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان خواتین کی ایک بار پھر آن لائن نیلامی

نئی دہلی پولیس نے اومکریشور ٹھاکر کو اس قدر خفیہ طریقے سے گرفتار کیا ہے کہ اس سلسلے میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement

پولیس نے کہا ہے کہ اومکریشور نے مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کے لیے ’سُلی ڈیلز‘ نامی انٹرنیٹ ایپلی کیشن بنانے کاا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے: خواتین کی آن لائن نیلامی: بھارت میں سکھ مسلم فساد کی سازش

اومکریشور نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ایک گروپ ’ٹریڈ مہاسبھا‘ کا رکن تھا جس کا مقصد مسلمان خواتین کو بدنام اور انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا تھا۔

مبینہ ماسٹر مائنڈ نے بتایا ہے کہ اس نے ہوسٹنگ پرووائڈر کمپنی (گٹ ہب)کا ایک کوڈ بنارکھا تھا، جسے اس نے گروپ کے دیگر لوگوں کو بھی فراہم کیا تھا، اسی کوڈ کے ذریعے گروپ کے افراد نے ایپ مٰں مسلم خواتین کی تصویریں اپ لوڈ کیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ایک ایپ منظر عام پر آئی تھی جس میں بھارت کی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی مسلم خواتین کی تصویریں اپ لوڈ کی گئی تھیں ، اس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ خواتین نیلام کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر