Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگی رہنما تلہ گنگ حاجی کرم حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حاجی کرم حسین سے ان کے بھانجے اے ایس آئی محمد نوید اور ان کے 6 بچوں کی مری سانحہ میں اموات پر اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی محمد نوید اور ان کے 6 بچوں کی ناگہانی موت پر گہرا دکھ ہوا ہے، مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے، ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور آپ سب کو صبر عطا فرمائے۔

  واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Advertisement

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ کے رہائشی شہزاد اسماعیل، اہلیہ و چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ 46  سالہ شہزاد اسماعیل ، 35 سالہ صائمہ شہزاد، 10 سالہ سمیع الله شہزاد، 8 سالہ حبیب الله شہزاد، 7 سالہ عائشہ شہزاد اور 5 سالہ  اقرا شہزاد شامل ہیں۔

 نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات، عزیز اقارب و اہلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر