Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈہ 500 اور ہوٹل کا کمرہ 50 ہزار روپے، مری والوں نے بے حسی کی انتہا کردی

Now Reading:

انڈہ 500 اور ہوٹل کا کمرہ 50 ہزار روپے، مری والوں نے بے حسی کی انتہا کردی

رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں سے وہاں کے بے حس منافع خور مقامی لوگوں نے اشیائے خورد و نوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیا۔

انہوں نے برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ دو رات پہلے مری میں برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری پانچ سو روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے، جبکہ ہوٹل کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار طلب کیا جارہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کی بوتل پانچ سو کی بیچی جارہی تھی، چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کا تین ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کا پانچ ہزار لیا جارہا تھا۔

Advertisement

رابی نے طنزیہ لکھا کہ آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے، منافق قوم، ایک سیاح کی گفتگو۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مری جانے والوں کو وہاں کی انتظامیہ اور ہوٹل مافیا کی جانب سے من مانے کرایوں اور غنڈہ گردی کا سامنا رہا ہے۔

Advertisement

مری جانے والی فیملیز کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اکثر ہی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مری کے مقامی لوگوں کے اس بے حس اور مافیا طرز عمل کی وجہ سے گزشتہ سال مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی تھی، جس نے وہاں کی ہوٹل مافیا اور انتظامیہ کو ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔

لیکن لگتا ہے کہ منافع خوری ایک بار پھر ان کے منہ کو لگ چکی ہے اور دوبارہ سے اسی بے حسی کی راہ پر گامزن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر