بلاول بھٹو زرداری نے 21 جنوری سے ملک بھر میں کسان یکجہتی احتجاج کی منظوری دے دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے احتجاج کے انعقاد کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں مشاورتی ہائبرڈ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان یکجہتی احتجاج کے حوالے سے پی پی پی کی صوبائی تنظیموں سے تجاویز طلب کرلیں۔
اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 جنوری سے ملک بھر میں کسان یکجہتی احتجاج کی منظوری دے دی جبکہ بلاول بھٹو نے کسان یکجہتی احتجاج کے انعقاد کی تیاریوں کے حوالے سے صوبائی تنظیموں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، حسن مرتضی، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، شازی خان، شہزاد سعید چیمہ اور ذوالفقار علی بدر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
