Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدقسمتی سے حکمرانوں کو بڑے حادثات بھی جگانے میں ناکام رہے،سراج الحق

Now Reading:

بدقسمتی سے حکمرانوں کو بڑے حادثات بھی جگانے میں ناکام رہے،سراج الحق
سراج الحق

سراج الحق کا ٹوئٹ

سراج الحق نےکہا ہے کہ بدقسمتی سے حکمرانوں کو بڑے حادثات اور سانحات بھی جگانے میں ناکام رہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت ہر سانحہ پر تحقیقات کے اعلان کے بعد اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری میں ہی نہیں حکومتی رٹ ملک کی کسی گلی میں نظر نہیں آتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مری میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کا ریلیف پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ نااہلی اور نالائقی کو تقریروں اور پریس کانفرنسوں سے نہیں چھپایا جا سکتا، بدقسمتی سے حکمرانوں کو بڑے حادثات اور سانحات بھی جگانے میں ناکام رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں آئی ایم ایف کے ذریعے ملک کو اپنی چھاؤنی بنانا چاہتی ہیں، ساڑھے تین برسوں میں ملک کے ایک شعبے میں نہیں بلکہ تمام تنزلی کا شکار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں معیشت سود سے پاک ہو، جماعت اسلامی ملک کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کا مکمل منصوبہ اور اہلیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر