
کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوٶں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوٶں نے فائرنگ کر کے 2 افراد زخمی کر دیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فاٸرنگ کا واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے نورخان گوٹھ میں دوران ڈکیتی پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچوں کی دکان پر ڈکیتی مزاحمت پر فاٸرنگ سے دکاندار اور راہگیر زخمی ہوئے تھے جن کو طبی امداد کے لیے قریبی نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News