Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی کے باہر سے پُراسرار سگنلز دریافت

Now Reading:

نظامِ شمسی کے باہر سے پُراسرار سگنلز دریافت

ناسا کے نظامِ شمسی کے باہر سیاروں کے حوالے سے بھیجے گئے ایک سیٹلائیٹ مشن نے پُراسرار سگنلز دریافت کیے ہیں۔ ماہرینِ فلکیات کہتے ہیں کہ دو ستاروں کا نظام ہو سکتا ہے جسے ملبے نے گھیرا ہوا ہے۔

ٹرانزٹ ایگزوپلینٹ سروے سیٹلائیٹ (TESS) کو 2018 میں سورج کے قریبی ستاروں کے گرد چھوٹے سیاروں کی دریافت کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اپنی لانچ کے بعد سے اس سیٹلائیٹ نے نظامِ شمسی سے باہر 172 مصدقہ سیارے دریافت کیے ہیں اور 4700 امیدواروں کی فہرست ترتیب دی ہے جس پر ماہرین کو نظرِ ثانی کرنی پے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج کے ہارورڈ-اسمتھسونین سینٹر فار آسٹروفزکس کے ماہرین یہ جاننا چاہتے تھے کہ TIC 400799224 عجیب سگنلز کیوں خارج کر رہا ہے۔

اس شے کی جانب سے ملنے والی روشنی اور ڈیٹا مطالعے کے بعد ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شاید ایک دوہرے ستارے والا نظام ہے جس کے اطراف میں بہت بڑا غبار کا بادل ہے۔

Advertisement

ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ گرد کا بادل ممکنہ طور پر ٹوٹنے والے بڑے سیارچوں کا ملبہ ہوگا جو ستاروں کے جوڑے کے مدار میں ہوں گے۔

TESSنے ستارے کی چمک میں معمولی اور مستقل جزر دیکھا جو ٹیلی اسکوپ اور ستارے درمیان کسی سیارے کے گزرنے کی وجہ سے ہو رہی تھی جس کے سبب ستارے کی روشنی میں معمولی سی رکاوٹ آ رہی تھی۔

تاہم صرف سیارے ہی وہ خلائی اشیاء نہیں ہیں جو اس کی روشنی میں جزر کا سبب ہوسکتے ہیں۔

جب سے TESS لانچ کیا گیا ہے، اس نے وسیع پیمانے پر چیزیں دریافت کیں ہیں جن میں سُپر نووا سے لے کر تہرے ستاروں کے نظام شامل ہیں۔

TESS کے 2019میں بھیجے گئے ڈیٹا کے مطابق ہر چند گھنٹوں میں ستارے کی روشنی 25 فی صد کم ہو جاتی ہے اور پھر ایک دم تیز ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر