Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیویارک کی تیس سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

Now Reading:

نیویارک کی تیس سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

نیویارک: برونکس میں لگنے والی آگ سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے حادثے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیو یارک شہر کی عمارت میں لگنے والی آگ سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

میئر کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ یہ آتشزدگی نیویارک کی تیس سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برونکس کے علاقے ایسٹ 181 اسٹریٹ پر واقع 19 منزلہ عمارت میں آگ اتوار کی صبح 11 بجے لگی جس کی بروقت اطلاع دینے پر تقریباً 200 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور 2 گھنٹے بعد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔

نیو یارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زیادہ افراد جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سو سے زائد افراد آگ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ آگ لیتھیم آئن بیٹری کے پھٹنے سے لگی۔ عمارت کا دروازہ کھلا تھا جس کے باعث آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہر منزل پر افراد موجود تھے جو دل اور سانس کی بندش کا شکار تھے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب نیویارک حکومت کی حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس آگ سے خوفزدہ ہوگئی تھی، نیویارک کی پوری ریاست نیو یارک سٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وہ آگ سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فنڈ قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل فلاڈیلفیا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر