Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان شوگرمل ریفرنس،حمزہ شہباز کے وکلا بریت کی درخواست پر بحث کیلئےطلب

Now Reading:

رمضان شوگرمل ریفرنس،حمزہ شہباز کے وکلا بریت کی درخواست پر بحث کیلئےطلب
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وکلا کو بریت کی درخواست پر بحث کے لیے 20 جنوری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں شہبازشریف کی جانب سے آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی گئی۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پرحمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پرفریقین کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری لگانے کے بعد ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement

حمزہ شہباز کے وکلاء نے بریت کی درخواست پردلائل آج ہی دینے کی استدعا کی تھی جس پر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وکلاء کو بریت کی درخواست پر بحث کے لیے 20 جنوری کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی۔

وکیل شہبازشریف نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں مصروف ہیں جس پرعدالت نے شہبازشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

احتساب عدالت نے وکلا کوشہبازشریف کے شریک ملزم بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئےآشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر