Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرولا کا کم قیمت 5G فلیگ شپ فون

Now Reading:

موٹرولا کا کم قیمت 5G فلیگ شپ فون
موٹرولا کا کم قیمت 5G فلیگ شپ فون

دنیا بھر میں صارفین کے لیے برقی مصنوعات بنانے والی امریکی کمپنی موٹرولا نے ایشیائی مارکیٹ میں اپنا جدید 5 جی فون متعارف لانچ کردیا ہے۔ اسے گزشتہ سال نومبر میں 300 یورو (340 ڈالر) کی ابتدائی قیمت پر یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

موٹو G71 کے نام سے پیش کیے گئے اس 5 جی فون میں تین کیمرے، ہول پنچ ڈسپلے، فاسٹ چارجنگ اور اسنیپ ڈریگن کا فلیگ شپ پروسیسر دیا گیا ہے۔

موٹرولا نے گزشتہ سال نومبر میں موٹو جی 31، جی 41، جی 51 اور جی 200 کے نام سے  5 جی ٹیکنالوجی پر مشتمل سیریز متعاراف کروائی تھی اور موٹو جی 71 بھی اسی سیریز کا تسلسل ہے۔

ممکنہ طور پر موٹرولا کا نیا 5 جی فون  ریڈمی نوٹ 11ٹی، ریئل می 8ایس 5 جی، نارزو 30 اور ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او زی 3 کا حریف ثابت ہوگا۔

ایشیائی مارکیٹ میں اس فون کو پہلی بار 6 جی بی ریم اور 128 جی اسٹوریج والے ویرئینٹ کو بھارت میں 18 ہزار 999 روپے ( 45 ہزار پاکستانی) میں 19 جنوری سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

موٹو G71 کی اسپیفی کیشنز کیا ہیں؟

ڈسپلے

موٹو جی 71 میں ڈیول نینو سم کے ساتھ اینڈروئیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ جس میں 6.4 انچ کی 1080×2400 پکسلز ریزولیشن کی فل ایچ ڈی میکس ویژن ایملوڈ ہول پنچ اسکرین دی گئی ہے، جو کہ 20:9 کے اسپیکٹ ریشو اور 60 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ اچھے نتائج دیتی ہے۔

ہارڈ ویئر

فون اسنیپ ڈریگن 695 ایس او سی کے اوکٹا کور پروسیسر اور 6 گیگا بائٹ ریم  اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے۔

کیمرا

Advertisement

موٹو جی 71 میں تین عقبی کیمرے دیے گئے ہیں جن میں 50 میگاپکسلز کا پرائمری سینسر، 8 میگا پکسلز کو سیکنڈری الٹرا وائیڈ سینسر اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ شامل ہے۔

سیلفی اور ویڈیو چیٹس کے لیے فرنٹ پر 16 میگا پکسلز کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

بیٹری

شان دار بیٹری بیک اپ موٹرولا کا خاصہ ہے اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی نے موٹو جی 71 میں فاسٹ چارجنگ کے ساتھ  5000 ایم اے ایچ گنجائش والی بیٹری دی ہے جو کہ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

کنیکٹویٹی

اس فلیگ شپ فون میں کنیکٹویٹی پر بہت کام کیا گیا ہے، یہ 5 جی، 4 جی LTE، وائی فائے 802.11ac،  بلیو ٹوتھ ورژن 5.0، جی پی ایس/ اے جی پی ایس ۔ این ایف سی، یو ایس بی Type-C, اور 3.5mm کے ہیڈ فون جیک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

سینسرز

موٹو جی 71 میں ایکسلیرو میٹر، امبیانٹ لائٹ سینسر، جائرو اسکوپ اور پروکسیمیٹی سینسرز دیے گئے ہیں جب کہ فنگر پرنٹ سینسر بیک سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

کلر

اس اسمارٹ فون کو دو شوخ رنگوں آرکٹک بلیواور نیپچیون گرین میں پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر