Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ ملک کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے، حافظ حمداللہ

Now Reading:

منی بجٹ ملک کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے، حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ ملک اور قوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے منی بجٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف کے مفادات کے لئے آئی ایم ایف کا بنایا ہوا منی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منی بجٹ نہیں بلکہ قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر ڈاکیمنٹ اور دستاویز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ ملک اور قوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے لئے چراگاہ اور عوام کو بھیڑ بکری بنا کے رکھا ہے، عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں حکمران الیون اور اپوزیشن الیون کے درمیان معرکہ ہوگا، یہ منظر کوئی دیکھے یا نہ دیکھے عوام ضرور دیکھے گی کہ کون آئی ایم ایف کے ساتھ کھڑی ہیں؟

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کسی صورت میں منی بجٹ کو منظور ہونے نہیں دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر