تکیے کو دنیا بھر میں سر کے نیچے رکھ کر سونے کے لئے یا پھر ٹیک لگانے کے لئے یا آرام کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بات کو حقیقیت کے کہ تکیے کی کوالٹی انسان کی نینداور اعضاء کو سکون پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔
لیکن کیا اس سے متعلق بھی کوئی رسم و رواج ہوسکتے ہیں جو انسانی سوچ کو پریشانی میں مبتلا کرنے کا سبب بنے؟
جی ہاں! جیسے دنیا بھر میں الگ الگ رسم و رواج کو مانا جاتا ہے اسی طرح تکیے سے متعلق بھی امریکہ میں بسنے والے افراد کچھ رسومات پر عمل کرتے ہیں۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ ہر سال ایک دن ایسا تہوار منایا جاتا ہے جس میں تکیے کو فریج میں رکھا جاتا ہے۔
اسکے علاوہ صوفے کے کشنزاور گدیاں وغیرہ بھی فریج میں رکھی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے کیا جاتا ہے کہ تاکہ تمام پریشانیاں اور حائل مشکلات ختم ہو سکیں۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کی مالی مشکلات دور ہوتی ہیں، رزق میں برکت ہوتی ہے اوررکاوٹیں دور ہوجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
