
جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ گھرانوں کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ، اشیائے ضروریہ کے شاندار “کیئر پیکج” فراہم کرکے سب کو حیران کردیا۔
جہاں کئی ممالک نے کورونا سے لڑتے عوام کو بےسہارا چھوڑ دیا وہیں جاپان کی حکومت نے حیرت انگیز اقدام اُٹھاتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں کو گھر میں خود کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مفت اشیا خوردونوش فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔
تعدد سوشل میڈیا پلٹ فارم پر جاپانی شہریوں کی جانب سے مفت ملنے والے کیئر پیکج راشن کی تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں، جس میں کورونا سے متاثرہ جاپانی عوام حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں۔
ایک جاپانی شہری نے سوشل میڈیا پر کئیر پیکج کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک صارف نے لکھا کہا کہ جاپانی حکومت گھر پر قرنطینہ کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لیے مفت پیکج بھیجتی ہے۔
شہری نے مزید کہا کہ چند روز قبل میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے بعد سے ہر صبح مجھے ایک فون کال موصول ہوتی ہے جس میں مجھے درجہ حرارت، علامات اور آکسیجن کی سطح کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ کورونا سے متاثرہ جاپانی شہریوں کو ہوٹل میں قرنطینہ ہونے کی آفر بھی دی جا رہی ہے تاہم جو شخص گھر میں قرنطینہ ہونا چاہے اس کے لئے حکومت کی جانب سے گھر میں مفت کئیر پیکج یعنی راشن بھیجا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News