Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر میں سب سے بڑا اثاثہ کوئلہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

تھر میں سب سے بڑا اثاثہ کوئلہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں سب سے بڑا اثاثہ کوئلہ ہے۔

مراد علی شاہ نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر میں ترقیاتی کام کیا، تھر میں سب سے بڑا اثاثہ کوئلہ ہے، تھر کول انرجی بورڈ واحد ادارہ ہے جس میں وفاق اور صوبہ مل کر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول کے لئے پہلی بولی مانگی تو کوئی آگے نہیں آیا، تھر واحد منصوبہ ہے جس کا اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ افتتاح کیا، دو ہزار اٹھارہ سے تھر کول منصوبے سے کوئلہ نکلا اور اسی وقت سے بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے اپنا ایئر پورٹ بنایا، ہمارا منصوبہ پورے پاکستان کو بجلی دے رہا ہے، اسی سال 2 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے، دو ہزار ایک میں پرویز مشرف نے قانون بنائے تھے، پرویز مشرف ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کنٹرول رکھ کر صوبائی نظام کو ختم کر رہے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو ایم کیو ایم نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، دو ہزار تیرہ میں وہی اختیارات لے کر صوبے کو دی، دو ہزار بیس میں ضلعی انتظامیہ کو اختیارات واپس کیئے، واٹر بورڈ کے مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہو جائے گا، ہم معاشی خود مختاری کی جانب زیادہ بڑھے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر وہ بیٹھنا نہیں چاہتے، ہم ڈیل کرنے والے نہیں ہیں ایسا نہیں ہو گا، ہم پنجاب میں اپنا پروگرام لے کر عوام کے پاس جائیں تو اپنی سابقہ پوزیشن واپس لا سکتے ہیں، پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ کا متبادل بننے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم نے جیتنے کے لئے جانا ہے اور عوام کے پاس جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری ڈویژن سطح پر پنجاب میں جائیں گے، اس وقت دوبارہ خلا بن چکا ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ عوام کے پاس جائے گی تو مثبت رسپانس ملے گا، مری میں جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے، گندم، چینی فرٹیلائزر ہم نے شارٹ کیا سب کچھ سابقہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو معاملات متنازعہ نہیں ہوں گے میں ساتھ ہوں گا، تیرہ تاریخ کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہے، مردم شماری کے حوالے سے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لا رہے ہیں ہمارے اعتراضات ہیں، مردم شماری کے حوالے سے وہی کام کرنے جا رہے ہیں جو ماضی میں کیا گیا، ہم مردم شماری کے معاملے پر اپنا موقف بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں چالیس سے پینتالیس ارب کے ہائی ویز بناتے ہیں مگر یہاں گلیوں میں کام کیا جاتا ہے، ام رباب چانڈیو کے کیس میں برھان چانڈیو قتل والے دن ہمارے ساتھ موجود تھے، سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، بتایا جائے کہ کس لیول پر حکومت نے برھان چانڈیو کا ساتھ دیا ہے؟

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے کیس میں اپنے ایم پی اے کو سرنڈر کرنے کے لئے کہا وہ جیل میں ہیں، دو ایم پی اے ہر ہفتے عدالت میں جاتے ہیں، علی امین گنڈاپور کے بارے میں بہت کچھ سنا مگر وہ ایک دن بھی جیل میں نہیں رہا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم پنجاب جیتنے کا مقصد لے کر آگے جا رہے ہیں، پنجاب کو نظر انداز کرنے کی سزا بھگت چکے ہیں، پنجاب کو چھوڑ دینے کے تاثر سے نکلنا ہوگا، تھر اور سندھ میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر