Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہاب ریاض کرکٹ چھوڑ کر مکئی اور چنے بیچنے پر مجبور؟

Now Reading:

وہاب ریاض کرکٹ چھوڑ کر مکئی اور چنے بیچنے پر مجبور؟

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ  بالر وہاب ریاض مکئی اور چنے بیچنے لگے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وہاب ریاض نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مکئی بھونتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

موٹر سائیکل پر سوار ایک گاہک سے وہ پوچھتے ہیں کہ کتنے کی دوں لیکن وہ شخص اسٹار کھلاڑی کو حیرت سے دیکھتا ہی رہ جاتا ہے اور کوئی جواب نہیں دیتا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آج کے دن ’آپ کا چنوں والا چاچا‘ ۔اپنے آرڈرز بتائیں ، کیا بناؤں اور کتنے کا بناؤں۔

انہوں نے کیپشن  میں خصوصی نوٹ میں لکھا  کہ اس ہینڈ کارٹ کے ارد گرد کچھ وقت گزارنا مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلانے لگا۔

مکئی بھوننے کے  بعد آخر میں جب اسے نکالنے کی باری آئی تو  وہاب ریاض نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’بس چاچا یہ آپ کا کام ہے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ وہاب ریاض  نے  پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ ، 91 ون ڈے انٹرنیشنل  اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 83  ، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر