Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مری میں پھنسے لوگوں کی وہ مددنہیں کرسکے جوکرنی چاہیے تھی، جوشخص بھی مشکل میں ہواس کی مدد کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب لاکھوں لوگ مری پہنچےتووزیرصاحب نےویلکم کیاکہ معیشت بہترہوگئی ہے، دوسرےدن اسی وزیرصاحب نےکہاکہ اتنےلوگوں کومری نہیں جاناچاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتاہے توموجودہ حکومت متاثرہ لوگوں کوموردالزام ٹھہراتےہیں، پورےاپوزیشن کامطالبہ ہےکہ سانحہ مری پرجوڈیشل انکوائری بنایاجائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مری واقعہ کاجوبھی ذمہ دارہےاس کےخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،نئےپاکستان میں صرف عوام کاخون سستاہواہےباقی ہرچیزمہنگی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سانحہ مری کےوقت وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی میٹنگ میں مصروف تھے، جب معاملہ مینج ہوگیا تووزیراعلیٰ پنجاب نےمری کافضائی دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی حقیقی عوام نمائندے ہوتے تو فوری موقع پر پہنچتے، سانحہ مری پر وزراء کی سیاست کو بند ہونا چاہیے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ملک میں سیاحت کا انقلاب برپا ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عدالت سے چھٹی لے کر پارلیمنٹ آئے، خیال تھا شہباز شریف عوامی لیڈر بن کر بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن انہوں نے سانحہ مری پر بھی شعبدہ بازی کی، لیڈر پیدا ہوتے ہیں جعلی طریقے سے بنائے نہیں جاتے، تیس سال حکومت میں رہ کر بھی لیڈر نہیں بن سکتے، 24 گھنٹے میں ریسکیو کا عمل مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سیاحت کا انقلاب برپا ہوچکا ہے، یہ ہمیں درس دے رہے ہیں، شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے روز واقعات ہوتے تھے، ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز عوام کے ساتھ مری میں کھڑے تھے، ماڈل ٹاؤن یا مری تمام ترقی اپنے گھروں کے اردگرد ہوئی۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ اج لاکھوں لوگ پاکستان میں انٹرنل سیاحت سے مستفید ہو رہے ہیں، سیاحت کو پرانے سیٹ اپ کے ساتھ نہیں چلایا جاسکتا، بدقسمتی سے ہر چیز نئی بنانی پڑ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بنیادوں سے اینٹ لگا کر کھڑا کرنا پڑ رہا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان بنے گا، ہم ان کے بوئے ہوئے کانٹے صاف کر رہے ہیں، اگلے سات سال میں بھی ان کا رونا دھونا جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر