Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائرل ویڈیو: کیا آپ روح افزا چائے پینا پسند کریں گے؟

Now Reading:

وائرل ویڈیو: کیا آپ روح افزا چائے پینا پسند کریں گے؟
روح افزا چائے

روح افزا چائے

بھارت کے ایک فوڈ بلاگر نے روح افزا کی چائے بنانے کا ناکام تجربہ کیا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چائے کا نام سنتے ہی مجھ سمیت اس مقبول ترین مشروب کے دیوانوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور ویسے بھی برصغیر خاص طور پر پاکستان میں چائے کا استعمال بہت ہی زیادہ ہے اور اس کے طلبگار آدھی رات کو بستر سے اٹھ کر بھی ایک چسکی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

خاص طور پر سردی کے اس موسم میں اگر آپ کو چائے پینے والے دوست میسر ہوں تو آپ بہت ہی خوش نصیب انسان ہیں اور پھر اگر کوئی مفت میں چائے کی پیشکش کردے تو یہ مزہ دوبالا ہوجاتا ہے یا پھر رات کو سونے سے قبل اگر بیگم چائے کی پیالی تھما دے تو سونے پر سہاگا ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کی مہنگی ترین چائے، قیمت صرف ایک لاکھ روپے

عمومی طور پر چائے کے لیے کالی پتی ، دودھ اور چینی (جو ہر کوئی استعمال نہیں کرتا) درکار ہوتی ہے لیکن آپ نے کبھی روح افزا کی چائے پینے یا بنانے کی کوشش کی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آج یہ تجربہ آپ سے شیئر کرتے ہیں۔

Advertisement

ویسے تو چائے اور روح افزا کا کوئی جوڑ نہیں بنتا ، دونوں کا اپنی جگہ الگ ہی مقام ہے تاہم روح افزا کو گرمیوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ، تپتی گرمی میں لو سے بچاؤ کے لیے جو کام روح افزا کرسکتا ہے وہ طاقت دنیا کے کسی اور مشروب میں نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by CHATORE_BROOTHERS (@chatore_broothers)

Advertisement

البتہ چائے اور روح افزا دونوں ہی پاکستانیوں اور بھارتیوں کی پسندیدہ مشروبات ہیں لیکن بھارت میں ایک فوڈ بلاگر نے ان دونوں کو ملانے کا تجربہ کیا اور چند ہی سیکنڈ میں اسے ناکام قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فوڈ بلاگر دہلی میں روڈ کنارے کھڑے چائے والے سے ’روح افزا چائے‘ یعنی گلابی چائے کی فرمائش کرتا ہے جس پر وہ اسے بناکر دے دیتا ہے لیکن اس بلاگر سے چائے کی ایک چسکی بھی برداشت نہیں ہوپاتی۔

فوڈ بلاگر جوں ہی گرما گرم چائے کا کپ اپنے منہ کے ساتھ لگاتا ہے اور مزے سے چسکی لینے کے بعد ایسا رد عمل دیتا ہے جیسے کہ کسی نے اسے پیالی میں ذہر ملاکر دے دیا  ہو، وہ فوراً سے کپ میں موجود باقی ’گلابی‘ چائے نیچے زمین پر انڈیل دیتا ہے۔

روح افزا چائے کی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے فوڈ بلاگر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ چائے والے نے تم سے نہیں کہا تھا کہ یہ چائے پیو بلکہ تم نے خود اپنی ویڈیو کے لیے اس سے یہ چائے بنوائی اور اگر آپ کو چائے پسند نہیں آئی تو ویڈیو بھی اپ لوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی ، اپنی کمائی کے لیے کسی کی محنت کی بے عزتی تو نہ کرو‘‘۔

Advertisement

ایک اور صارف نے کہا ’’چائے کے بعد چہرے کے تاثرات دینے کے لیے کتنے ری ٹیک کیے ، کیوں کہ جہاں آپ نے چائے پھیکی وہاں پہلے سے بھی بہت بار کچھ پھیکا گیا ہے‘‘ ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر