امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک پائلٹ کی زندگی بروقت بچالی گئی جب اس کا جہاز کریش ہوکر عین ریلوے ٹریک پر گر گیا۔
پائلٹ کو بچانے اور ٹرین کی جہاز کو ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کو موصول ہونے والی سنسنی خیز ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس افسر ریلوے ٹریک پر کریش ہوئے ایک چھوٹے مسافر طیارے سیسنا سے ایک زخمی پائلٹ کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جیسے ہی پولیس اہلکار پائلٹ کو جہاز سے نکال کر تھوڑی ہی دور پہنچے تو اِسی دوران ایک تیز رفتار ٹرین نے جہاز کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔
چند سیکنڈ میں رونما ہوئے اِس واقعے کی وڈیو نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا جو موقع پر موجود ایک 21 سالہ موسیقار لُوئس جمینیز نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کی تھی۔
حادثے کے شکار جہاز نے کچھ ہی دیر پہلے ایک مقامی ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی مگر کسی تکنیکی خرابی کے باعث جہاز اڑان برقرار نہ رکھ سکا اور سیدھا ریلوے ٹریک پر جا گرا۔
لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے بھی ایک اہلکار کی یونیفارم پہ نصب باڈی کیم پہ ریکارڈ ہوئی واقعے کی سنسنی خیز وڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی جس میں پولیس اہلکاروں کو زخمی پائلٹ کو جہاز سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Foothill Division Officers displayed heroism and quick action by saving the life of a pilot who made an emergency landing on the railroad tracks at San Fernando Rd. and Osborne St., just before an oncoming train collided with the aircraft. pic.twitter.com/DDxtGGIIMo
— LAPD HQ (@LAPDHQ) January 10, 2022
لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پوسٹ پر اپنے اہلکاروں کی چابک دستی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اُنہوں نے اپنی مستعدی سے ریلوے ٹریک پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پائلٹ کی زندگی بچا کر ہیرو ہونے کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو معمولی زخموں کے لیے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور اب اُس کی حالت کافی بہتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
