Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا
ٹیلر سوئفٹ

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین فنکارہ کا ‘امریکن میوزک ایوارڈ’ جیت لیاہے۔

ٹیلر سوئفٹ کو ملنے والا  یہ 25 واں اور حالیہ ہفتوں کے دوران ملنے والا تیسرا ایوارڈ ہے۔اس  ایوارڈ کے ساتھ ہی انہوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

امریکن میوزک ایوارڈ ٹیلر سوئفٹ  کو لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں سجنے والی ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران دیا گیا۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کو 24 ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل تھا اور ان کا یہ ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ نے 25 واں ایوارڈ حاصل کر کے توڑ دیا ہے۔

Advertisement

ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین فنکار کے ایوارڈ کے ساتھ چار دوسرے ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کے پانچ البمز بل بورڈ کے 200 بہترین البمز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہ چکے ہیں۔

Advertisement

گذشتہ ہفتے ٹیلر سوئفٹ کو اس دہائی کی اعزازی آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق اس طرح انہیں دیے جانے والے میوزک ایوارڈز کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔

29ایوارڈز کے ساتھ ٹیلر نے باآسانی مائیکل جیکسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ

یاد رہے کہ رواں ماہ ٹیلر سوئفٹ پر اپنے ہی گانوں پر پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو اپنے ماضی میں ریلیز ہوئے تمام گانوں پر اب پرفارم کرنے کی اجازت نہیں جس کی وجہ ان کا میوزک مینجرز اسکوٹر براؤن اور اسکاٹ بورچیٹ کے ساتھ سامنے آنے والا تنازع ہے۔

گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے بھی شیئر کیا کہ اسکوٹر براؤن اور اسکاٹ بورچیٹ کو ان کے ماضی میں سامنے آئے تمام البمز کے حقوق حاصل ہیں، جنہوں نے اب گلوکارہ پر ان تمام گانوں کو پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جلد منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز کی پرفارمنس بھی مشکل میں پڑ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر