Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ: پولیس اور اشتہاری ڈکیتوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ

Now Reading:

سیالکوٹ: پولیس اور اشتہاری ڈکیتوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ

سیالکوٹ میں پولیس اور اشتہاری ڈکیتوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

ترجمان پولیس نے مقابلہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ڈکیت گاؤں کے باہر جھنڈو پل پر ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ ڈاکو ناکے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے قریبی کھیتوں میں پناہ لے کر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی ڈسکہ سرکل کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر کے دو اشتہاری ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر معمولی زحمی ہوا جسے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ڈاکو کی علاقے میں تلاش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر